بھارتی فوج کو آئینہ دکھانے پر اداکارہ ’’رچا چڈہ‘‘ غدار قرار

بھارتی فوج کی پاکستان کیخلاف گیدڑ بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ بھارتی فوج جب بھی ایسی بھونڈی کوشش کرتی ہے تو اس کو اپنے ہی ملک میں کرارا جواب مل جاتا ہے، ایک تازہ واقعے میں جب ایک بھارتی فوجی افسر نے پاکستان پر قبضے کی صلاحیت کا اظہار کیا تو بھارتی اداکارہ نے ان کو لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی درگت بنائے جانے کا واقعی یاد دلا دیا۔ لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو آئینہ دکھانا اچھا نہ لگا اور انہوں نے اداکارہ کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ اور غدار قرار دے دیا۔

حال ہی میں انڈین وزیر دفاع  نے دعوی ٰکیا تھا کہ انکی فوج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انڈین سوشل میڈیا پر اس بیان کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا مگر جہاں بیشتر صارفین نے اسے جرات اور بہادری کی مثال کے طور پر شیئر کیا وہیں چند صارفین نے انڈیا کو حقیقی دنیا میں حقائق بھی یاد کروائے۔اداکارہ رچا چڈہ نے بھارتی فوجی افسر کو چینی فوج کے ہاتھوں ٹھکائی کا واقعہ یاد دلا کر بظاہر آئینہ دکھانے کی کوشش کی تو مشکل میں پڑ گئیں، ایک جانب بالی وڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار اور سوشل میڈیا صارفین اُنکو ٹرول کر رہے ہیں تو دوسری طرف حسب عادت چند صارفین انھیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی ’ایجنٹ‘ اور ’غدار‘ جیسے القابات سے نواز رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے چینی فوج کے ہاتھوں انڈین آرمی کی درگت بننے کا جو واقعہ یاد دلایا ہے وہ 15 جون 2020 کی شب لداخ میں پیش آیا تھااس جھڑپ میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔ جب رچا چڈہ کی جانب سے گلوان یاد کروانے والی طنزیہ ٹویٹ ہوئی تو فوراً سے سوشل میڈیا صارفین اور بالی وڈ کی دیگر شخصیات نے ان کی ٹرولنگ شروع کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کو ’شرمناک‘ اور انھیں ’غدار‘ قرار دینا شروع کر دیا۔ انڈیا کی سپریم کورٹ کے وکیل ششانک شیہکر جھا نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گلوان واقعے میں 20 شیر دل انڈین فوجیوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔ شویتا تریپاٹھی نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ کون ہیں؟ یہ ایک سی گریڈ کی اداکارہ ہیں جن کی پہچان ہی فلموں میں گالیوں پر مبنی مکالمے بولنا ہے۔ اور ان کی یہ ہی پہچان ہے اگر حب الوطنی اور فلموں کا موازنہ کیا جائے گا تو انڈین عوام ہمیشہ قوم کی حمایت کریں گے۔ ان کی فلم فقرے 3 کا بائیکاٹ کریں اور ان کو مکمل طور پر سکرین سے غائب کر دیں جبکہ کشمیری ہندو نامی صارف نے رچا چڈہ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی علی فاضل سے شادی ہوئی ہے، کیا مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ رچا چڈہ نے بالی وڈ کے مسلمان اداکار علی فاضل سے شاری کر رکھی ہے اور صارفین انھیں اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ انڈین فلم ساز اشوک پنڈت نے تو ممبئی کے جوہو پولیس تھانے میں رچا چڈہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست بھی جمع کروا دی۔بالی وڈ اداکارہ رچا چڈہ نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل آنے کے بعد اپنی ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی ہے مگر وہ عوام کی سخت باتوں سے بچ نہیں پا رہیں۔

Back to top button