بھارتی گلوکار نے پاکستانی بیوی کے لیے شراب چھوڑ دی
بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شری مان نے کینیڈا میں رہائش پذیر پاکستانی لڑکی کو دلہن بننے کے بعد شراب نوشی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا ہے شراب نوشی ترک کرنے کی بنیادی وجہ میری دلہن کی آنکھیں ہیں جوکہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہے، اس موقع پر فرط جذبات میں بھارتی گلوکار شیری مان نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگا ڈالے جس وجہ سے اب انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
گلوکار شیری مان نے حال ہی میں پاکستانی لڑکی پری زاد سے اپنی شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی آنکھیں میرے شراب چھوڑنے کا سبب ہیں، ائی لو یو پری زاد ، اب میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔
شیری مان نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ ان کی اہلیہ کو شراب سے سخت نفرت ہے لہذا اب انہیں شراب سے معاف ہی رکھا جائے۔ شیری مان نے اپنے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنو مترو، آپ کی بھابھی کو شراب سے سخت نفرت ہے اس کیے اگر انہوں نے اب مجھ پینے سے روکا تو پلیز مجھے پینے پر مجبور نہ کرنا، میں نے اب اب پکا سوچ لیا ہے کہ جیسے میری بیگم کہے گی میں ویسے ہی کروں گا، نہیں تو میرے لیے مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا عندیہ
بھارتی پنجابی گلوکار نے انسٹا گرام سٹوری میں اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ اس وقت اگر کسی ملک نے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا ہے تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔ شیری مان نے پنجابی میں لکھا کہ ’جو مینوں مل گیا اوہدے اتے کج نہیں، یعنی جو مجھے مل گیا ہے اس کے مقابلے میں دنیا میں اور کچھ نہیں۔ ساتھ ہی گلوکار نے شائقین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رب سب کو ایسی ہی گھر والی دے۔ شیری مان نے ایک اور پوسٹ میں اپنی نئی نویلی دلہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے جو فیس بک پر ملی وہ آج ٹورانٹو میں مل گئی ہے۔ آپ کی بھابھی کہہ رہی ہیں کہ آج میری اکیلے فوٹو لگاؤ، ان آنکھوں نے دارو چُھڑوا دی ہے، جٹو اب کوئی مجھے پینے کا نہ کہے ورنہ مجھے متروں کو چھوڑنا پڑے گا۔
