بھارتی یوم جمہوریہ کےموقع پرآسام دھماکوں سےگونج اٹھا

بھارت کےیوم جمہوریہ پرمختلف شہروں میں متنازع شہریت کےقانون کےخلاف احتجاج جاری رہا، کیرالہ میں لاکھوں افراد نے 620 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی جب کہ آسام کے مختلف علاقے5 دھماکوں سےگونج اٹھے ۔
ذرائع کےمطابق آسام کےمختلف علاقوں ضلع ڈبروگڑھ ، ضلع چاردیواورتنسوکیا میں 15 منٹ کےوقفوں سے5 دھماکےکیے گئے جس کےباعث خوف ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹ کےمطابق دھماکوں کی ذمہ داری علحیدگی پسند تنظیم یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) نے قبول کرلی ہے۔ الفا کی جانب سےبھارتی میڈیا کوجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وہ اپنی سرزمین پربھارت کےنام نہاد یوم جمہوریہ کےمنانےکی سختی سےمخالفت کرتے ہیں ۔
علحیدگی پسند تنظیم کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت سمجھتی ہےکہ ہم کمزور ہوچکے ہیں لیکن ہم اب بھی ماضی کی طرح کارروائیاں کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔ اپنے پیغام میں الفا کی جانب سےآسام کے شہریوں سےیوم جمہوریہ کی تقاریب کا بائیکاٹ کرنےاورعام ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی۔
دوسری جانب بھارتی ریاست کیرالہ میں لاکھوں افراد نےمتنازع قانون کےخلاف احتجاج کرتےہوئے620 کلومیٹرطویل انسانی زنجیر بنائی۔ یہ احتجاج کیرالہ کی ریاستی حکومت میں برسراقتدارجماعتوں کےاتحاد کی جانب سےرکھا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پینارائے وجے یان بھی شریک ہوئے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ہائی وے پرہونےوالےاس مظاہرے میں لاکھوں افراد شریک ہوئےجس میں بڑی تعداد میں نئی نویلے شادی شدہ جوڑے بھی موجود تھے۔
Nothing more heartwarming than these photos from Kerala. The newly weds join #KeralaHumanChain, the protest to withdraw CAA&NRC. Salute to you guys for being the voice of resistance on the special day of your life. "Nation first, No discrimination based on religion" pic.twitter.com/9dvKkU7KGR
— Suvarna Haridas (@Suvarna_haridas) January 26, 2020
اُدھر حریت رہنماؤں کی اپیل پربھارت کے یوم جمہوریہ پردنیا بھرمیں کشمیری یوم سیاہ منا رہےہیں جب کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ متوقع احتجاج کےپیش نظرجگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں5 اگست کوشروع ہونےوالےبھارتی محاصرے کو175دن ہوگئےہیں اورسرد موسم میں کشمیریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کےحوصلے جوان ہیں۔
اُدھرنظربند کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے بھارت کے یوم جمہوریہ کا جشن مودی سرکارکی منافقت کا مظاہرہ ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کےذریعےہٹ دھرمی سےبھارتی آئین کےپرخچےاڑا دیے، کشمیریوں کے بھارت میں انضمام کے دعویداروں نے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔
