بھارت سمیت متعدد ممالک سے یوکرینی سفیر برطرف

جنگ زد ملک یوکرین نے بھارت سمیت متعدد ممالک سے یوکرینی سفیر وں برطرف کر دیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارت سمیت جرمنی، جمہوریہ چیک، ناروے اور ہنگری میں یوکرینی سفیروں کو برطرف کردیا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کئی سینئر سفیروں کو بیرون ملک برطرف کر دیا ہے،ان عہدوں کے لیے نئے امیدواروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی مشق کا ایک عام حصہ ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سفیروں کو نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ولادیمپیر زیلنسکی نے اپنے سفارت کاروں پر زوردیا کہ وہ یوکرین کے لیے بین الاقوامی حمایت اور فوجی امداد حاصل کریں۔ جرمنی کے ساتھ کیف کے تعلقات، جو کہ روس کی توانائی کی فراہمی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، خاص طور پر حساس ہیں

Back to top button