بھارت کی بڑی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوششیں کر رہی ہیں

بھارت کی توانائی کے شعبے کی کچھ کمپنیاں سی پیک منصوبے میں دلچسپی لینے لگی ہیں، سابق وزیر داخلہ رحمان مک کا تہلکہ خیز انکشاف
بھارت کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے سی پیک میں داخل ہونے کی کوششوں کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے سی پیک منصوبے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے انھیں کچھ خدشات ہیں، بھارت کی توانائی کے شعبے کی کچھ کمپنیاں اس میں دل چسپی لینے لگی ہیں تاہم بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے سے متعلق الگ بریفنگ دوں گا۔
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا نریندر مودی نے پلوامہ میں اپنے چالیس فوجی مروا کر مگرمچھ کے آنسو بہائے پلوامہ حملہ میں اینٹی مسلم سوچ کو الگ کیا اور سرحدوں پر کشیدگی کی گئی پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے انکو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا۔
رحمان ملک کہتے ہیں کہ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ہمارے پیچھے ہے اور ہم ان کے ساتھ لڑیں گے دنیا میں پاکستان آرمی کے دسویں نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے بھارت میں سیاسی جماعتیں متحد ہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان دست و گریبان ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے ، پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے، پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے ہمت پکڑیں اور دفاع تک محدود نہ رہے، عمران خان پلوامہ سمیت بھارت کے دو معاملات کو عالمی سطح پر اٹھائے بھارتی ان وکیلوں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں جہاں پاکستان کا کیس چل رہا ہو اگر ہم نے دفاعی انداز اختیار کیے رکھا تو حالات یہی رہے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button