بیرون ملک دولت کا الزام لگانے پر اسد عمر کا سراج الحق کو نوٹس

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام لگانے پر جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

قانونی نوٹس میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ میرے وکلا نے بےبنیاد الزام تراشی پرسراج الحق کو نوٹس بھجوادیا ہے، سراج الحق اپنے الزام پرکھلے عام معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں؟

Back to top button