پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی گئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات بالکل غلط ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹس زیر گردش ہیں کہ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی تھی جو کہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول سستا کرنے کی تجویز سے متعلق خبر بےبنیاد ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرول کی سابقہ قیمت کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی گئی ہے۔
