سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی

پی ایم ایل ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت اعظمیٰ کام کام نہیں ہے کہ آئین تبدیل کرے، عدلیہ کو اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا بیان پڑھ لیں اس کے بعد بات کریں، میں نے کہا نظام کی خرابی ہے جس سے 20 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کوئی بھی ہو نظام کی وجہ سے ایسا ہوگا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں، جب نیت ٹھیک نہ ہو تو مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے۔

Back to top button