بیرون ملک غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کا مسلئہ کافی حد تک حل کرلیا

وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سےنائب معاون امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلزنےملاقات کی جس میں سیکیورٹی اورداخلی امور سےمتعلق معاملات پ تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کےدوران وزیرداخلہ نے کہا کہ غیرقانونی طورپربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسئلےکوتسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پرایلس ویلز نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم حکومت پاکستان کےتعاون کوسراہتے ہیں۔ ملاقات کے لیے آئے امریکی وفد نے کہا کہ ہم ایک پختہ نظام اورطریقہ کارمرتب کرنا چاہتے ہیں جس سےآنےوالے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔ اعجازاحمد شاہ نےاس تجویز کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ پاسپورٹ اوردیگرسفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لیےلائحہ عمل مرتب کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو آگاہ کیا کہ نومبر، دسمبراورجنوری کےمہینوں میں حل کیےجانےوالےکیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانےکوبھیج دی گئی ہے۔ ایلس ویلزنےکہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیمیں (آئی این جی اوز) کی رجسٹریشن کے لیےلائحہ عمل مرتب کر لیا ہے، جن تنظیموں پر تحفظات ہوں انہیں اپنا موقف دینےکا موقع فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ مقررہ معیار پرپوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔
انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالےسےہونے والی پیش قدمی سےمتعلق بھی امریکی وفد کو بریفنگ دی جس پرایلس ویلز نے کہا کہ یہ سن کربے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت نے ان معاملات پر کافی کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ اعجازشاہ نے کہا کہ ان اقدامات کا متعارف ہونا ہماری اپنی ترقی کے لیے بھی انتہائی خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ ایلس ویلزدورہ بھارت اورسری لنکا کےبعد چارروزہ دورے پرگزشتہ روزپاکستان پہنچی تھیں۔ اگرچہ ان کا یہ دورہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےدورہ امریکا کےفوری بعد سامنےآیا، لیکن ان کا پاکستان آنا پہلےسےطےشدہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اپنےدورےکےدوران ان کی پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سےمزید کئی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں پاک ۔ امریکا تعلقات، افغان امن عمل، مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےمتعلق امورپر تبادلہ خیال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button