پہلے ہی بتادیاتھاکہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان چھوڑ دینگے

برطانیہ کےشاہی خاندان کی جانب سےآنےوالی حالیہ خبرنےدنیا کو چونکا دیا لیکن انگلینڈ میں ایک خاتون ایسی ہیں جن کا دعویٰ ہےکہ انہیں پہلے ہی پتہ تھا کہ شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن اپنےخاندان سےعلیحدہ ہونےوالے ہیں۔
ایک امریکی ویب نیوزسائٹ کےمطابق جمائمہ پیکنگٹن جوخودکومستقبل کاحال بتانےوالی کہتی ہیں نےدعویٰ کیا ہےکہ وہ ایک سبزی ایسپریگس(مار چوب) کی گڈی کوہوامیں اچھال کرجائزہ لیتی ہیں وہ کس طرح زمین پرگرتی ہےجس سےانہیں قسمت کا حال پتہ چل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طریقےکی مدد سےانہوں نےکچھ عرصہ پہلے ہی پیشنگوئی کردی تھی کہ ہیری اورمیگھن شاہی خاندان سےاپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
jamiemaaaaaa
جمائمہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے سبزیوں اورچائے کی پتی کی مددسےمستقبل بینی اپنی خالہ سےسیکھی ہےاور8سال کی عمر سےہی لوگوں کومستقبل کاحال بتارہی ہیں۔ ان کےمطابق ان کی پیشنگوئیاں75سے90 فیصد درست ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نےاعتراف کیا کہ کبھی کبھاروہ سبزیوں کوصحیح طرح پڑھ نہیں پاتیں لیکن پھربھی ان کی پیشنگوئیاں بالکل غلط ثابت نہیں ہوتیں بلکہ قریب قریب ہی رہتی ہیں۔ انہوں نےیہ واضح کیا کہ وہ اپنےعلم کی مددسےکسی کولاٹری کا نمبرنہیں بتاتیں۔
جمائمہ نےکہا کہ انہوں نےبریگزٹ، انگلینڈ کےکرکٹ ورلڈ کپ جیتنےاورتھریساکےوزارت عظمیٰ سےفارغ ہونےکی پیشنگوئیاں بھی کی تھیں جوبالکل درست ثابت ہوئیں۔ سن2020 میں پیش آنےوالےمعاملات کےحوالےسےانہوں نےکہا کہ وہ یہ دیکھ رہی ہیں کہ انگلینڈ کی بڑی سیاسی جماعتوں میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ ہوگی، کھیلوں سےمتعلق شخصیات اسکینڈلزمیں الجھ جائیں گی اورگلوبل وارمنگ کا مسئلہ دنیا بھرمیں ایک بارپھرتوجہ کا مرکز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button