باقر قالیباف کی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
سپریم لیڈر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی: ایرانی صدر
قالیباف نے کہا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
