بیلجیئم میں اسکول کی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک

بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 9 شدید زخمی ہیں۔
بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی۔ عمارت کے ملبے تلے 14 مزدور دب گئے۔حادثہ جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا۔ اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباؤ تھا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 5 لاشیں نکالی ہے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Back to top button