تائیوان فضائیہ کے چیف آف جنرل سٹاف لاپتہ ہو گئے

ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد تائیوان فضائیہ کے چیف آف جنرل سٹاف لاپتہ ہو گئے۔ جنرل شین یی منگ کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم روانہ کر دی گئی جبکہ جہاز میں سوار کچھ افراد کے زندہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تائیوان میں ایک خوفناک حادثے میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی، شمالی تائیوان میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تائیوان کے آفیشل لوگ سوار تھے جن میں تائیوان فضائیہ کے جنرل شین یی منگ بھی شامل تھے۔ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جنرل شین یی منگ لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ آئی لینڈ کی وزارت دفاع نے بتایا کہ شمالی تائیوان میں ہیلی کاپٹر کے ہنگامی لینڈنگ کے بعد تائیوان کا ایک سینئر فوجی اہلکار لاپتہ ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 13 افراد کے لئے ایک ریسکیو مشن جاری ہے جس میں آئی لینڈ کے چیف آف جنرل سٹاف شین یی منگ بھی شامل ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم کو ریسکیو مشن کے لئے روانہ کیا گیا ہے جو حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار کچھ افراد زندہ ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یلن شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے لاپتہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ عین اس وقت پیش آیا ہے جبکہ آئی لینڈ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات متوقع ہیں، یہ واقع 11 جنوری کو متوقع رائے دہندگی سے صرف ایک ہفتہ قبل پیش آیا، تاہم حادثے کی وجوہات سے متعلق حکام کو ابھی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ 13 افراد کے لئے ریسکیو مشن جاری ہے، جس میں ایئر فورس کے جنرل شین یی منگ بھی شامل ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تائیوان حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 10 افراد زندہ پائے گئے ہیں۔ تاہم مبینہ طور پر تین افراد لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button