فہد مصطفیٰ کی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے والدین کو پیغام دیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں جس پر ان کا بےحد مذاق اڑایا گیا اوراب ان کی ایک تصویر بھی خوب توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔


اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے سال کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت منفرد نظر آئے۔فہد مصطفیٰ کے مطابق یہ تصویر 14 سال قبل 2006 میں لی گئی تھی۔اس تصویر میں فہد مصطفیٰ کے بال بھی کافی بڑے ہیں جبکہ وہ کافی دبلے بھی نظر آرہے ہیں۔ان کی اس تصویر کو جہاں کئی مداحوں نے پسند کیا وہ اس پر بھی اداکار کا مذاق بنایا جارہا ہے۔
5e0d60965e9c2ایک صارف نے اداکار کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ‘فرق صرف امیری اور غریبی کا ہے’۔

5e0d61009a5a0

جبکہ کسی کا یہ بھی ماننا تھا کہ فہد مصطفیٰ اس تصویر میں شعیب اختر سے مل رہے ہیں۔

5e0d613a3ac38

انہوں نے اداکار پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ بیوٹی انجیکشن لگانے سے قبل وہ ایسے نظر آتے تھے۔

5e0d61d20ff54

فہد مصطفیٰ کے دوستوں نے بھی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ اداکار اعجاز اسلم نے تصویر پر فہد مصطفیٰ کو رومیو کہا۔

5e0d628eb75d8

جبکہ ماہرہ خان کا بھی اس تصویر پر دلچسپ کمنٹ آیا۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس وقت ‘قائداعظم زندہ باد’ نامی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔
یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں یہ دونون اداکار ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں جبکہ پروڈکشن فضا علی میرزا کررہی ہیں۔رواں سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں فہد پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button