‘2019 میرے لیے بہتر ین ثابت ہوا

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2019 کی کئی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کی زندگی کے لیے نہایت کامیاب ثابت ہوا۔
اپنی فوٹو سیریز کا آغاز اداکارہ نے 2019 میں اپنی 28ویں سالگرہ سے کیا جس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ مداحوں کے ساتھ کچھ خاص یادیں شیئر کرنے جارہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B6voWdPhwc9/?utm_source=ig_web_copy_link
بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کی 36ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔


بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کی 36ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/p/B6vpRFKBZVv/?utm_source=ig_web_copy_link
اس کے بعد اداکارہ نے بتایا کہ وہ الکرم برینڈ اسٹوڈیو کی برینڈ ایمبیسیڈر بھی بنیں۔
https://www.instagram.com/p/B6vrIXhh2RI/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے 2019 کے اپنے پہلے ڈرامے ‘یاریاں’ کی جھلکیاں بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے زوبی نامی لڑکی کا منفی کردار نبھایا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B6vrnLYheso/?utm_source=ig_web_copy_link
عائزہ نے اپنی بیٹی حورعین اور بیٹے ریعان کی سالگرہ کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/p/B6vu31ZBemZ/?utm_source=ig_web_copy_link
جس کے بعد انہوں نے عید الفطر کی یادیں بھی تازہ کیں۔


اداکارہ 2019 میں ‘تھوڑا سا حق’ نامی ڈرامے میں بھی کام کرتی نظر آئیں۔
https://www.instagram.com/p/B6vsi9QBdwU/?utm_source=ig_web_copy_link
اس کے علاوہ انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال انہوں نے نیا گھر بھی لیا۔
https://www.instagram.com/p/B6vuGIJBz2l/?utm_source=ig_web_copy_link
انہوں نے اپنے سب سے زیادہ مقبول ہونے والے کردار ‘مہوش’ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی لگائیں۔
https://www.instagram.com/p/B6vwJ56BmaT/?utm_source=ig_web_copy_link
اور آخر میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ان کو حج کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔
https://www.instagram.com/p/B6vzE0Qhw5i/?utm_source=ig_web_copy_link
عائزہ خان نے اپنے اس سفر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اس سال بہت کچھ کیا، بطور بیوی، ایک ماں اور خاص طور پر ایک اداکارہ کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا، میں صرف اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں، اس سال غیر متوقع واقعات میرے حق میں بہتر ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کسی وقت ایسا لگتا تھا کہ میں بےبس ہوں، لیکن ہر بار خدا نے میری مدد کی اور مجھے واپس کھڑا کیا، مجھے ہمیشہ بہترین صلہ ملتا ہے۔
عائزہ کے مطابق وہ نہیں جانتی کہ نئے سال میں کیا کچھ ہوگا، لیکن حج کرنے کے بعد، خدا پر ان کے ایمان نے انہیں یقین دلا دیا ہے کہ چاہے جو بھی ہو، اس کا انجام ان کے حق میں بہتر ہی ثابت ہوگا۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ نئے سال اور نئی دہائی کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button