غیر قانونی شکار کیلئے جانے والےکویتی شہری سہولت کاروں سمیت گرفتار

چاغی کے علاقے پدگ کے مقام پر مبینہ طور پر شکار کی غرض سے جانے والے 2 کویتی شہریوں سمیت 4 افراد کو ایف سی اہلکاروں نےگرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کویتی شہری این او سی کے بغیر تلور کے شکار کےلئے چاغی سے ماشکیل جارہے تھے، کویتی شہریوں کو منظور اور قیوم بادینی نامی نمائندے شکار کے لئے چاغی اور ماشکیل لے جانا چاہیتے تھے۔ ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے کویتی شہریوں سمیت 2 پاکستانیوں کو پدگ کے مقام پر حراست میں لیا، گرفتار افراد سے کویتی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ برآمد ہونے کے بعد ایف سی نے چاروں افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد چاغی انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ چاغی انتظامیہ نے مزید تحقیقات کیلئے کویتی شہریوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دونوں پاکستان کویتی شہریوں کے مترجم بتائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button