تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو پی آئی اے کے طیاروں میں سفر نہ کرنے کے احکامات پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ نے نے کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیر لائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔
تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے https://t.co/KFxqchN64Y
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2021
