تجارت کے فروغ کیلئے بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ

نگران حکومت کی جانب سے تجارت کے فروغ کیلئے بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ایکسپورٹرز اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران نگران وزیر کی جانب سے ملک میں تجارت بڑھانے کیلئے بزنس پارکس کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔

Back to top button