ترکیہ،آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور آذربائجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت،دنیا کے تین اہم خطوں کے ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس سے پہلے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہو چکا ہے۔اجلاس میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہء خیال کیاگیا۔پائیدار معاشی ترقی کی ترویج کے لئے علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔۔

وزیراعظم نےتینوں ممالک کے مابین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سی فریقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی ، سیاحت، موسمیات ، ثقافت ،تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے

Back to top button