ترکی میں لاکھوں سال پرانے پتھر کے مکانات مل گئے

ترکی میں محکمہ آثار قدیمہ نےلاکھوں سال پرانے پتھر کے مکانات دریافت کر لئے۔
ترک ماہرین آثار قدیمہ کاکہنا ہے کہ دریافت ہونے والے پتھر کے گھر 3لاکھ سال پرانے ہیں۔گھر الوکوئے غار میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے ہیں۔
وادی نے رومن دور، ابتدائی بازنطینی دور، سلجوق اور عثمانی ادوار میں انسانی آباد کاری کا وقت بھی دیکھا ہے۔تاریخی قلعے، محلات، مزارات، مساجد، خانقاہوں، گرجا گھروں اور پتھروں کے مکانات کی باقیات شامل ہیں۔
