ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر خوشی ہوئی۔ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ طیب ایردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

Back to top button