تیسری شادی پر ریحام خان عمرانڈوز کے حملوں کا شکار

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی تیسری شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے ٹرول بریگیڈ کی زد میں ہیں لیکن انکے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ ریحام پر بنیادی اعتراض یہ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خود سے 13 برس چھوٹے مرزا بلال بیگ سے شادی کیوں کی جب کہ انہوں نے عمران سے شادی ختم ہونے کے بعد واضح اعلان کیا تھا کہ وہ تیسری شادی کی غلطی نہیں کریں گی۔ تاہم یوتھیوں کے ٹرول بریگیڈ کو جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ شادی کرنا ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہوں نے شرعی طریقے سے اپنا شریک حیات چنا ہے لہذا اگر کسی کو کوئی تکلیف ہے تو اسکا علاج میرے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلنے والوں کا منہ ہمیشہ کالا ہوتا ہے لہذا انکے مخالفین جتنا بھی جلیں گے اتنا ہی اچھا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمرانڈوز کے حملوں سے پہلے ریحام خان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ پر تھا اور صارفین کی جانب سے انہیں مبارک بادیں دی جا رہی تھیں۔ شادی کے اعلان کے بعد ریحام اور ان کے شوہر مرزا بلال بیگ کی جانب سے اپنے اکاؤنٹس سے امریکہ میں برفباری کے دوران گھومنے پھرنے کی تصاویر شیئر کی گئیں جن پر یوتھیے اعتراض اٹھانے لگے۔ریحام خان کے شوہر کے نام سے ایک فیک اکاؤنٹ نے دونوں کی تصویر شیئر کی جس میں ایک طنزیہ کیپشن لکھا تھا کہ”یہ برف بہت ٹھنڈی ہے پر کسی کے لیے آگ کا کام کر رہی ہوگی۔

اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے علی زیا وی لاگز نامی اکاؤنٹ نے کہا کہ دنیا کے کون سے معاشرے میں ایک شوہر بیوی کی تصویر لگا کر اس کے پرانے شوہروں کو جلانے کی کوشش کرتا ہے؟کیا بلال کو کوئی شرم حیا نہیں۔ لیکن ریحام خان نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیک اکاؤنٹ اور فیک ٹوئٹ بھی یوتھیا کی حالت کا درست اندازہ لگا رہا ہے۔سائرہ پی ٹی آئی نامی اکاؤنٹ نے بھی ریحام خان اور ان کے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جوڑا خود چاہتا ہے کہ ہم پر بات ہو۔انہوں نے لکھا کہ بیوی اپنے لیے ہوتی ہے نہ کہ دنیا بھر میں نمائش کے لیے۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ریحام نے لکھا کہ معافی چاہتی ہوں یوتھیا بریگیڈ، میں بھول گئی تھی کہ کسی اور کی بیوی یا شوہر سے رومانس کرنا حلال ہے!” ایسا کرتے ہوئے ریحام خان نے درحقئقت قوم یوتھ کے سربراہ عمران خان کی طرف اشارہ کیا تھا۔اس سے پہلے ریحام خان کے شوہر مرزا بلال بیگ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ریحام کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ اصل برف اور میرا اصل اکاؤنٹ ہے اور ہماری کوئی اور برانچ نہیں۔

ریحام نے بھی ایک فیک خبر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والو صحیح اکاؤنٹ کا حوالہ دینا تو سیکھو۔ یاد رہے کہ ریحام خان نے 23 دسمبر کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ ریحام خان کے شوہر مرزا بلال بیگ ان سے 13 برس چھوٹے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ اگر عمران خان اپنے سے 26 برس چھوٹی خاتون کے ساتھ شادی کر سکتا ہے تو وہ اپنے سے 13 برس چھوٹے مرد سے شادی کیوں نہیں کر سکتیں۔

Back to top button