جب بھی سعودی عرب کو دفاع درپیش ہوگا ساتھ کھڑے ہونگے

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاک سودی تعلقات نئی سطح پر قائم ہوں۔

وزیراعظم نے ریاض میں سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ساتھ بندھے ہوئے ہیں اور اس کی دو وجوہات ہیں۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ پہلی وجہ مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سعودی عرب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کو دفاع درپیش ہوگا تو دنیا میں کچھ بھی ہورہا ہو لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان اسٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔

Back to top button