جسم میں پروٹین کی کمی ظاہر کرنے والی عام نشانیاں کون سی ہیں؟

انسانی جسم کے افعال کے لیے پروٹین کی اہمیت بہت زیادہ ہے، جسمانی وزن میں کمی، مسلز بنانے اور دیگر کے لیے اس جز کی ضرورت ہوتی ہے۔پروٹین کا حصول غذا سے ممکن ہوتا ہے اور طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کی غذا کی کم از کم 10 فیصد کیلوریز پروٹین پر مبنی ہونی چاہیے۔مرغی کے گوشت، انڈوں، دالوں، مچھلی، گریوں، دودھ، دہی اور متعدد دیگر غذاؤں سے پروٹین کا حصول ممکن ہے۔
مگر جسم کو پروٹین کی کمی کا سامنا ہو تو اس کا علم کیسے ہو سکتا ہے؟درحقیقت چند طبی مسائل کو جسم میں پروٹین کی کمی کا نتیجہ تصور کیا جاتا ہے۔
پروٹین کی کمی کی ایک عام ترین علامت ٹانگوں، پیروں اور ہاتھوں کا سوجنا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ خون کی گردش کے دوران پروٹین مختلف اعضا میں سیال کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے پروٹین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ویسے سوجن کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں تو اس حوالے سے ڈاکٹر ہی حتمی رائے دے سکتے ہیں۔
