پہلی بار انسانی دل میں پلاسٹک کے ننھے ذرات دریافت

مارچ 2022 میں سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی خون میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو دریافت کیا تھا۔اب ماہرین نے پہلی بار انسانی دل اور اس کے ٹشوز میں پلاسٹک نے ننھے ذرات کو دریافت کیا ہے۔اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کن اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے ، مگر نئی دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات کا مسئلہ کتنا بڑا ہے۔
چین کے Beijing Anzhen Hospital کی تحقیق کے دوران دل کی سرجری کرانے والے 15 مریضوں کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ آپریشن سے قبل اور بعد میں خون کے نمونے بھی جمع کیے گئے۔
مختلف امیجنگ تکنیکس کو استعمال کرنے پر ماہرین نے ٹشوز کے زیادہ تر نمونوں میں پلاسٹک کے ہزاروں ننھے ذرات دریافت کیے۔
