جنوبی کوریا کا منفرد جامنی جزیرہ

جنوبی کوریا میں ’’جامنی جزیرے‘‘ کے نام سے ایک نیا تفریحی مقام آج کل سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہا ہے جہاں کی ہر چیز جامنی رنگت سے بنائی گئی ہے۔
یہ دراصل دو قریبی جزیرے، بانوول آئی لینڈ اور پارکجی آئی لینڈ ہیں جنہیں لکڑی کے ایک پل کے ذریعے آپس میں ملاکر کر جامنی جزیرے کا مشترکہ نام دیا گیا ہے۔
purple island 01 1594459479اس منصوبے کا اعلان گزشتہ سال جنوبی کوریا میں ساؤتھ جیولا صوبے کی سینان کاؤنٹی نے کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ دونوں جزیروں پر سیاحوں کےلیے منفرد انتظامات کرتے ہوئے وہاں کی ہر چیز جامنی کی جائے گی۔
گھروں، تفریح گاہوں اور دوسری تعمیرات کے علاوہ یہاں لیوینڈر کے 40 ہزار سے زائد پودے لگانے کا اعلان بھی کیا گیا جن کے پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔
purple island 03 1594459485آج اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے سفر پر پابندی ہے لیکن جیسے ہی پابندی ختم ہوگی، مختلف ممالک سے من چلے سیاحوں کو ’’جامنی جزیرہ‘‘ اپنے استقبال کےلیے تیار ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button