جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

کابینہ ڈویژن نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد کی عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

کمیشن چیف جسٹس کی ساس اور ان کی دوست کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کریگا، کابینہ ڈویژن نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کے تحت بنایا گیا ہے، کمیشن آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

کمیشن جوڈیشری کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو لیکس پر تحقیقات کرے گا، یہ آڈیو لیکس درست ہیں یا من گھڑت کمیشن اس کی تحقیقات کرے گا۔وکیل اور صحافی کے درمیان بات چیت کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی، کمیشن اپنی رپورٹ 30 دن کے اندر وفاقی حکومت کو پیش کریگا۔

سابق چیف جسٹس اور وکیل کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی، کمیشن سوشل میڈیا پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے داماد کی عدالتی کارروائی پر اثرانداز کے الزامات کی آڈیو لیک کی تحقیقات کریگا، کمیشن چیف جسٹس کی ساس اور ان کی دوست کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔

Back to top button