جھوٹ نہ پھیلائیں، حاملہ نہیں ہوں

امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ ماڈل ہیلی بالڈوین المعروف ہیلی بیبر نے اپنے حمل سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی، اس سے قبل دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔ دونوں کی جانب سے خاموشی سے شادی کرنے اور دو ماہ بعد اس کے اعتراف پر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔ دونوں کی شادی کے فوری بعد یہ خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کو والدین بننے کی بڑی جلدی ہیں اور بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر ہیلی بیبر شادی سے قبل ہی حاملہ ہوچکی ہیں۔ تاہم ایسی خبروں کی کوئی تصدیق نہ ہوسکی تھی اور پھر ان کی شادی کے تین مہینے بعد ہی دونوں میں سرد مہری کی خبریں سامنے آئیں اور خیال کیا جانے لگا کہ دونوں کی طلاق ہوجائے گی۔ لیکن جسٹن اور ہیلی بیبر کے درمیان اختلافات کی خبروں اور چہ مگوئیوں کی بھی کوئی تصدیق نہ ہوسکی تھی۔ دونوں کی شادی، پیار اور اختلافات کی خبروں کے بعد رواں برس اگست میں ایک بار پھر ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش کے امکانات کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ اگست میں امریکی ویکلی شوبز میگزین یو ایس میگزین نے جسٹن اور ہیلی بابر کی جانب سے اپنے رشتے داروں کے بچوں کے ساتھ پیار کرنے کی تصاویر شائع کرنے سمیت دیگر اداکاروں کے خیالات پر مبنی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دونوں 2021 تک والد بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بعد ازاں یو ایس میگزین نے اکتوبر کے وسط میں بھی اپنے ذرائع سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ جسٹن اور ہیلی بیبر بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایک جیسی ہی سوچ رکھتے ہیں اور دونوں کی خواہش ہے کہ اب خاندان کو آگے بڑھایا جائے۔ رپورٹ میں مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر بتایا گیا تھا کہ جسٹن اور ہیلی بیبر دونوں چچا اور خالہ بن چکے ہیں، اس لیے اب ان کی خواہش ہے کہ ان کے ہاں بھی بچے ہوں۔ یو ایس میگزین کی رپورٹس کو بنیاد بنا کر عالمی میڈیا میں یہ افواہیں پھیلنے لگیں کہ ہیلی بیبر حاملہ ہیں اور ان کے ہاں سال 2021 میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ لیکن ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیلی بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یو ایس میگزین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

5fa50415eeab2

رپورٹ کے مطابق ماڈل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یو ایس میگزین نے ہمیشہ ہی فالتو خبریں شائع کیں۔ انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ جھوٹ نہ پھیلائیں، وہ حاملہ نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے میگزین کو مشورہ دیا کہ وہ جھوٹے ذرائع سے خبریں چلانے کے بجائے اس سے زیادہ اہمیت کے موضوع امریکی انتخابات سے متعلق خبریں شائع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button