حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو مکمل بند

ملک بھر میں دھند کے ڈھیرے ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو کو بند کر دیا گیا ، موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک مکمل بند کر دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو ، ٹھوکر نیازبیگ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہے، دھند کے پیش نظر شہریوں کو بھی دوران سفر محتاط ڈرائیونگ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور ایک بار پھر سرفہرست موجود رہا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں صرف بدزبان ہی ترقی کیوں پاتے ہیں؟
اس فہرست میں پاکستان میں گوجرانوالہ کا دوسرا، بہاولپور کا تیسرا ، مریدکے کا چوتھا، راولپنڈی کا پانچواں، اسلام آباد کا چھٹا اور کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔

Back to top button