حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست دائر
قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے مختلف ریفرنسز پر نیب عدالت میں سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت شہباز شریف پیش ہوئے اور کیسز میں حاضری مکمل کروائی ۔
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے 20 دسمبر کو نیب حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔
نیب عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی جبکہ اس موقع پر نیب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
شہباز شریف نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔
