شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک کی خبروں میں صدقت نہیں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ مکمل صحت مند ہیں اور ہارٹ اٹیک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبریں محض افواہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبیعت بلکل ٹھیک اور مکمل صحت مند ہیں لہٰذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
