حریم شاہ نے PTI چھوڑ کر PMLN جوائن کرلی

تبدیلی جائے جہنم میں۔ اب میرا اس پارٹی کے ساتھ گزارا نہیں۔ بہت دیکھ لی میں نے خان صاحب کی تبدیلی۔ اب میری برداشت جواب دے گئی ہے۔ یہ کہنا تھا تحریک انصاف کی دیرینہ کارکن اور ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کا جنہوں نے اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ماضی میں کپتان کے ساتھیوں سے یارانے بڑھانے اور پھر ان کے کارنامے منظر عام پر لا کر تحریک انصاف کے درودیوار ہلانے والی حریم شاہ نے پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے حیرت انگیز طور پر مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر سستی شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو اپنی ٹویٹس کا موضوع بنانا شروع کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔۔۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔
یاد رہے کہ ماضی میں مختلف انٹرویوز کے دوران حریم شاہ برملا اس بات کا اظہار کرتی رہیں ہیں کہ وہ تحریک انصاف کی دیرینہ کارکن ہیں اور اسی وجہ سے ان کی زیادہ ویڈیوز اور تصاویر تحریک انصاف کے رہنماوں کے ساتھ ہی وائرل ہوتی ہیں۔
ماضی میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ باقی سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں کہ میں دنیا کے سامنے لاؤں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ بہت ساری ویڈیوز میں نے عمران خان صاحب کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں کیونکہ میں ان کو اپنا قائد مانتی ہوں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اب جب انھوں نے پارٹی بدل لی ہے اور نواز شریف کے ساتھ چلی گئی ہیں تو کیا اب وہ کپتان کے وزیروں کے کارنامے سامنے لے کر آتی ہیں یا نہیں۔ تاہم دوسری طرف حریم شاہ کی طرف سے مسلم لیگ ن جوائن کرنے پر لیگی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے کہ جب وہ پی ٹی آئی سے وابستہ تھیں تو تحریک انصاف والوں کے کارنامے سامنے آتے تھے اب اسی طرح کے حالات کا سامنا ہمیں بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر فائز سیاستدانوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے علاوہ ماضی میں شیخ رشید کے شادی شدہ ہونے کا بھی دعویٰ کر چکی ہیں۔دوسری طرف ایف آئی اے نے ٹک ٹاک سٹارز کو تحقیقات کے لئے طلب کر رکھا ہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کو شکایت بھجوا چکی ہے۔
دوسری طرف یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک دفعہ پھر گھر بسانے جا رہی ہیں۔ کوٹلی ستیاں کے رئیس اعظم محبت خان نے حریم شاہ کو پیغام محبت پہنچاتے ہوئے رشتہ بھجوا دیا ہے تاہم اس حوالے سے حریم شاہ کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا کہ آیا وہ محبت خان کی محبت میں گرفتار ہوں گی یا اپنا شروع کیا گیا مشن ہی جاری رکھیں گی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button