میرے پاس تم ہو: آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کو روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی.
ڈرامے کی آخری ڈبل قسط کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے کیوں کہ گزشتہ ہفتے اس ڈرامے کی کوئی قسط سامنے نہیں آئی تھی ۔تاہم ڈرامے کی آخری قسط کل یعنی 25 جنوری کو ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ڈرامے کیخلاف عدالتی درخواست دائر ہونے کے بعد اس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے اور مداحوں کو اب ڈرامے کی آخری قسط کے ساتھ اس بات کا بھی انتظار تھا کہ ڈرامے کے حوالے سے عدالت کا کیا فیصلہ سامنے آتا ہے۔ تاہم اب عدالت نے مذکورہ درخواست کو مسترد کر دیا ہے.
یاد رہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو نشر ہونے سے رکوانے کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی خاتون نے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل کے توسط سے سول کورٹ میں ڈرامے کی آخری قسط کو نشر کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کی گئی اور انہیں منفی کردار میں دکھا کر سماج میں خواتین کی غلط عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی۔عدالت کو یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھائے جانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button