حمزہ عباسی عمران خان کی پرفارمنس سے غیر مطمئن

https://youtu.be/X2HWJXiezVQ
معروف اداکار اور خود کو تحریک انصاف کا سپورٹر قرار دینے والے حمزہ علی عباسی نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم پرفارمنس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔ حمزہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انکی اب تک کی پرفارمنس کو ففٹی ففٹی پرفارمنس قرار دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ حمزہ عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے اہم عہدے پر فائز رہے ہیں لیکن انہوں نے 2015 میں کلچرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حمزہ علی عباسی کا شمار ان شوبز شخصیات میں ہوتا ہے جو کھلے عام وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور ں کے اچھے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر جب ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑی سپورٹ کرتے رہے ہیں، اب انکا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہے؟ مداح کو جواب دیتے ہوئے حمزہ عباسی نے کہا کہ ان کی عمران خان کی کارکردگی پر گہری نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلیہ وہ ان کی کارکردگی دیکھ کر کریں گے۔ اداکار کے مطابق اب تک عمران خان کی کارکردگی کا سکور کارڈ ’ففٹی ففٹی ہے جبکہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اگلی مرتبہ انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں جسکا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

لیکن حمزہ نے عمران کے بعض اقدامات کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے۔ حمزہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور تجویز دی کہ وہ پاکستان کی ’خارجہ پالیسی‘ سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ایک خاتون نے ان کے خارجہ پالیسی کے بیان پر انہیں تجویز دی کہ وہ اس معاملے پر مزید تحقیق کریں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ دنیا میں افغانستان کے علاوہ بھی دیگر ممالک ہیں ، بیرون ممالک کی ٹیمیں یہاں آنے کو تیار نہیں ، آپ نے کیا ہر چیز کو اداکاری سمجھ رکھا ہے۔

Back to top button