حکومت نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے تحت نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو رجسٹرڈ کرنے کی یقین دہانی آئی ایم ایف کو کروادی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز دی ہے جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لین دن کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Back to top button