حکومت کا آئینی ترامیم کےلیے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے کا فیصلہ

حکومت نے درکار آئینی ترامیم کےلیے اپوزیشن کے ساتھ بیک ڈوررابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ، سمندرپار پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت اورسینیٹ انتخاب میں ووٹ قابل شناخت بنانے کےلیے درکار آئینی ترامیم کےلیے اپوزیشن کے ساتھ بیک ڈور رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت، اپوزیشن کے ساتھ ’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو‘ کی حکمت عملی کے تحت بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ابتدائی طور پر آئینی ترمیمی پیکیج پر تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے، جس میں تجاویز طلب کی جائیں گی تاہم اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے پیش نظر غیر رسمی کمیٹی بھی آئینی پیکج پر کام کرے گی جس میں اپوزیشن کی مشاورت شامل ہوگی۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کےلیے ترمیم پر اتفاق رائے کرانے کےلیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو ٹاسک سونپا ہے، جنہوں نے اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button