حکومت کا کورونا کیسزبڑھنے پراپوزیشن کے خلاف مقدمات کا اعلان

حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اورجلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ‏اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ‏ذاتی مفاد کےلئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسزبڑھنے کے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کو پشاور میں کل جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button