نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے خلاف ایک اورریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب آئندہ ہفتے نوازشریف سمیت اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس دائرکرے گا، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کی سکیورٹی کےلیے غیر قانونی طریقے سے 73 سکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سارک کانفرنس کے شرکا کےلیے بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کروائی تھیں جس کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوازشریف کےغیر قانونی اقدام سے1 ارب 95 کروڑ کا نقصان پہنچا۔
ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا جب کہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز، فوادحسن فواد و دیگر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ شریف خاندان کےلیے ایک اور مشکل بھی آن پڑی ہے۔
بینکنگ کورٹ نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کیس میں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ کزنوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ آج بینکنگ جرائم کورٹ کے جج منیر احمد کی عدالت میں کشمیر شوگو مل اور اتفاق شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں میاں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ افراد پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button