حکومت کی جانب سے پیٹرول کیلئے کوئی بندش نہیں

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کے لیے کوئی بندش نہیں ہے، ایل سیز کھلی ہیں، جبکہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ ہے، قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی۔

Back to top button