سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
لکی مروت میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بڑی کامیاب حاصل ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
