خواب میں 25ہزار جیتنے کے بعد خاتون حقیقت میں لاٹری جیت لی
امریکی خاتون نے 25ہزار ڈالر لاٹری جیتنے کا خواب آنے کے بعد حقیقت میں تین لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
امشی گن کاؤنٹی کی رہائشی 46 سالہ خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ خواب میں دیکھا تھا کہ لاٹری نکلی اس کے بعد کیش ورڈ ملٹی پلیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔
لاٹری کے دوران ناخن سے کھرچ کر ٹکٹ پر چھپے نمبر آشکار کئے جائے ہیں اور نمبر یکساں ہونے پر مالی انعام ملتا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ کئی برس قبل انہوں نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ عین کیش ورڈ کے ذریعے 25000 ڈالر جیت گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں صرف بدزبان ہی ترقی کیوں پاتے ہیں؟
خاتون نے بتایا کہ وہ اس رقم سے نیا گھر خریدیں اور بقیہ رقم سرمایہ کاری میں صرف کریں گی۔
