خواتین گھر بیٹھے بآسانی پیسہ کیسے کما سکتی ہیں؟

مہنگائی کے موجودہ دور میں ایک فیملی کیلئے کچن کو چلانا بھی چیلنج بن گیا ہے، میاں، بیوی دونوں کو کام کرنا پڑ رہا ہے، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی ویڈیو میں ہم لائے ہیں خواتین کے لیے دس ایسے کام جن کو گھر میں انجام دے کر وہ بآسانی پیسے کما سکتی ہیں۔گھر بیٹھے خواتین اور مردوں کے لیے آن لائن بلاگر یا لکھاری بن کر پیسہ کمانے کا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، اس کا بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں بہت زیادہ کمائی ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، فری لانسنگ رائٹنگ میں آپ مختلف بلاگز اور تحریریں مختلف ویب سائٹس کے لیے لکھ سکتے ہیں، یا پھر مختلف موضوعات پر اپنی تحریریں ان ویب سائٹس کو فروخت کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں گرافک ڈیزائنر جیسا کام کرنا خواتین اور مردوں، دونوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں بھی خوب پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیز میں گرافک ڈیزائنر کا کام بہت ہوتا ہے۔ڈیجیٹل دور میں یوٹیوب سے پیسہ کمانا اب فیشن بن گیا ہے۔ اگر آپ نے گھر بیٹھے ہی پیسے کمانے ہیں تو ایک یوٹوب چینل بنانا ایک اچھا خیال ہے، یو ٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے آپ کے چینل کا کنٹیںٹ اچھا ہونا چاہئے اور آپ کے ویوز زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں، آپ زیادہ ویوز کے لیے زیادہ سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنی چاہئیں۔آج کل بہت سے لوگ انفلوئنسر بن کر پیسے کما رہے ہیں۔ انفلوئنسر بننے سے آپ کسی بھی کمپنی کے ساتھ مل کر اس کی کسی پروڈکٹ پہ ریویو دے کر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں جیسا کہ فیس بک، انسٹا گرام، یوٹیوب یا پھر ٹک ٹاک۔ یہ ایسے پلیٹ فارمز ہیں جہاں آپ کو بہت فولو شپ بھی چاہئے ہوتی ہے جتنے زیادہ لوگ آپ کو فالو کریں گے، اتنا زیادہ آپ پیسہ بھی کما سکیں گے۔وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز آن لائن ہوتی جا رہی ہے جس میں پڑھائی لکھائی بھی شامل ہے۔ خاص طور پر بچوں کو آن لائن پڑھانے کے لیے بہت سے ٹیچرز کی ضرورت ہے۔ اس لیے آن لائن ٹیوشن بھی پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے، آپ آن لائن کوچنگ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔گھر پر بیٹھ کر خاص کر خواتین کے لیے آن لائن سٹور کھولنا بھی ایک اچھا اور فائدہ مند کام ہے۔ آن لائن سٹور کھولنے کے لیے آپ کوئی بھی چیز جس سےعورتوں کو دلچسپی ہو، فروخت کر سکتی ہیں۔ کپڑے، جیولری، یا پھر میک اپ کا سامان آن لائن فروخت کیا جا سکتا ہے۔اگرآپ کے پاس اچھا کیمرا یا فون ہے اور آپ کو تصویریں بنانے کا بھی شوق ہے، تو یہ کام (فوٹو گرافی) آپ کے لیے بہترین ہے۔ نوجوان ویب سائٹ بنا کر وہاں پر تصویریں آن لائن فروخت کر کے پیسے کما سکتے ہیں، ورچوئل اسسٹنٹ بننے سے نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) کسی بھی صارف کے لیے کام کر سکتے ہیں، جن کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں کوئی مدد یا سہارا چاہئے ہوتا ہے۔جیسا کہ بہت سے لوگ خواتین کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بعض خواتین اپنی پوری تصویریں کسی ویب سائٹ پر ڈالنے سے گھبراتی ہیں تو ایسے میں یہ خواتین اپنے ہاتھوں یا پاؤں کی ماڈلنگ کر سکتی ہیں، ہاتھوں اور پاؤں کی تصویروں کے ذریعے ماڈلنگ سے خواتین پیسہ کما سکتی ہیں۔مختلف لوگوں کی مختلف پیشوں میں مہارت معنی رکھتی ہے، اگر آپ ایک اچھی استاد ہیں تو آن لائن پڑھا کر پیسہ کما سکتی ہیں، آپ آن لائن تعلیمی اداروں میں یا گھروں میں طالب علموں کو آن لائن پڑھا سکتی ہیں اور اچھا خاصا پیسہ کما سکتی ہیں۔اگرچہ اوپر بتائے گئے تمام طریقے آن لائن پیسہ کمانے کا ذریعہ ہیں لیکن آن لائن پیسہ کمانے کے لیے بھی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح آن لائن پیسہ کمانے کے لیے بھی محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔

Back to top button