خواجہ سعد رفیق بیرک میں آگ لگنے سے زخمی

پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران انکشاف کیا کہ رات کو بیرک میں آگ لگ گئی تھی آگ لگنے سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہی دن میں قومی اسمبلی کے اجلاس کےلئے لے کر جاتے ہیں اسی دن واپس لے کر آتے ہیں۔ اجلاس کےلئے 8 گھنٹے کاسفر نہیں کر سکتا، اسلام آباد کو سب جیل قرار دے کر رکھا جائے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا تو خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، عدالت نے سوال کیا کہ جیل حکام نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،خواجہ سعید رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ ایک ہی دن میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے لے کر جاتے ہیں اسی دن واپس لے کر آتے ہیں۔ اجلاس کے لئے 8 گھنٹے کاسفر نہیں کر سکتا، اسلام آباد کو سب جیل قرار دے کر رکھا جائے۔
اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ خواجہ برادران نے صحت جرم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ملزمان کو ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔ دوران سماعت احتساب عدالت نے تھا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔آپ اس پر دستخط کریں گے یا نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں کچھ دیر انتظار کریں۔
خیال رہے احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی تھی۔ اس سے قبل خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئی8اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8اگست کی تاریخ دی تھی۔
