خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں کل سے اسکول بند کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کردیےجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند کررہے ہیں، تعلیمی ادارے کل سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، ان اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔
شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف آئے گا اور والدین ہوم ورک کےلیے اسکول آسکیں گے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ کردگئی ہیں جب کہ پنجاب کے بعض شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button