خیبر میں خودکش دھماکے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشتگردی کارروائی کے دوران علاقہ لرز اٹھا، تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا ہوا جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔ مشکوک شخص مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

۔

Back to top button