دانت اور زبان صاف رہیں تو دل بھی مضبوط رہتا ہے

ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد پر تقریباً بارہ سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں تین مرتبہ اپنے دانت صاف کرتے ہیں، انہیں دل کی دھڑکنیں بے قابو ہونے اور دل کے دورے کا خطرہ باقیوں سے نسبتا بہت کم ہوتاہے۔
یورپین جرنل آف پری وینٹیو کار ڈیالوجی کے تازہ شمارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، یہ تحقیق 40 سال سے 80 سال تک کے ایسے افراد پر کی گئی جنہیں دل کی دھڑکنیں بے قابو ہونے یا دل کے دورے کی کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی تھی۔ ان افراد کی تعداد دو لاکھ چھیاسی ہزار تھی جنہیں اس مطالعے کی غرض سے سن 2003 اور سن 2004 میں بطور رضا کار شامل کیا گیا۔
اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتائیں کہ دانتوں کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ دانت صاف کرتے ہوئے چند منٹ کے لیے اپنی زبان پر برش نہیں کرتے تو اس عادت کو فوری اپنا لیں۔ کیونکہ ہمارے منہ میں700سے زائد مختلف اقسام کی بیکٹیریا کی اقسام ہوتی ہیں۔ جن میں سے بیشتر نقصان دہ تو نہیں مگر وہ اپنی تعداد بہت تیزی سے بڑھاتی ہیں اوریہ عام طور پر زبان کی سطح پر موجود ہوتے ہیں۔ درحقیقت صاف زبان منہ کی اچھی صفائی کا لازمی حصہ ہے، زبان پر ٹوتھ برش کے پچھلے حصے کو رگڑنا بہت زیادہ فائدہ مند ہوتاہے جو کہ ایسے ذرات سے نجات دلاتا ہے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش نسل کا باعث بنتے ہیں۔ زبان ویسے تو بظاہر بولنے میں مدد دیتی ہے مگر اس کے چند اہم افعال بھی ہیں۔
یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں سہولت فراہم کرتی ہے کیونکہ ہاضمے کا عمل زبان سے ہی شروع ہوتا ہے جبکہ ذائقے کی حس کے لیے بھی اس کا کردار بہت اہم ہے۔ زبان کی صفائی کے چند فوائد جان لیں۔سانس کی بو سے نجات کھانے کے ذرات، بیکٹیریااور مردہ خلیات وقت کے ساتھ زبان پر جمع ہونے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں سانس بدبو دار ہو جاتی ہے۔ زبان کی صفائی اس سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے کیونکہ سانس میں بوکا مسئلہ انتہائی عام ہے اور شخصیت کو بھی بدنما بناتاہے، تاہم زبان کی صفائی کے باوجود سانس میں بوکا مسئلہ بر قرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ یہ کسی معدے کے مرض کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
منہ کے انفیکشن کی روک تھام کیلئے مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زبان کی صفائی ایک خطر ناک بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھنے سے روکتاہے جو کہ دانتوں کی فرسود گی اور ان کے گرنے کا باعث بنتا ہے۔ زبان کی ساخت ایسی ہوتی ہے جو پلاک جمع ہونے میں معاونت فراہم کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی صفائی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ زبان پر جمع ہونے والے بیکٹیریا دانتوں تک پھیل سکتے ہیں جس سے مسوڑوں کا ورم، ان میں سرخی یا سوزش کا خطرہ پیدا ہوجاتاہے،اگر علاج نہ کرایا جائے تو یہ ورم دانتوں کی جھلی کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے،جس کے نتیجے میں دانت ٹوٹ سکتے ہیں اور جھلی کے یہ امراض ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔
حس ذائقہ بہتر بنائے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زبان کی صفائی سے کھانے کے ذائقے کا احساس بھی بہتر ہوتاہے ،دوسری جانب جب زبان پر برش نہ کیا جائے تو بیکٹیریا کی تہہ،خوراک کے اجزاء اور جلد کے مردہ خلیات کا اجتماع ذائقے کی حس کے لیے ضروری حصوں میں اکھٹا ہونے لگتا ہے ،جس سے ذائقے کی حس ماند پڑنے لگتی ہے۔
