دنیا کی 10 خوبصورت خواتین میں ایک بھی پاکستانی نہیں

ہر سال قدیم یونانی اور ریاضی کے ایک فارمولے کے تحت دنیا کی خوبصورت خواتین کی نشاندہی کرنے والے ماہر سرجن نے اس سال کی دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی لسٹ جاری کردی، جس میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔ اس لسٹ کے مطابق برطانوی اداکارہ جوڈی کارمر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولیان ڈیسلوا کی جانب سے قدیم یونان اور مصر میں خواتین کی خوبصورتی کو پرکھنے کے فسرموکے کے مطابق ہر سال دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کا انتخاب کیا جاتا ہے، یہ پلاسٹک سرجن ہر سال خوبصورت خواتین کی لسٹ جاری کرتا ہے چونکہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین کے چہرے اور جسم کے خدوخال تبدیل ہوتے ہیں، اس لیے اس برس خوبصورت قرار دی جانے والی خواتین اکثر اگلے سال خوبصورت نہیں رہتیں اور لسٹ سے باہر ہو جاتی ہیں۔

برطانوی پلاسٹک سرجن نے دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی لسٹ برائے سال 2022 جاری کرتے ہوئے ایک بھارتی خاتون کو بھی اس میں شامل کیا جو کہ اب تک اس فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں، پلاسٹک سرجن نے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست میں نویں نمبر پر رکھا ہے جو کہ معروف بھارتی اداکار رنویر کپور کی اہلیہ ہیں۔ جنوبی کوریا کی ماڈل ہویون جنگ دسویں نمبر پر رہیں۔ امریکی ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین دنیا کی آٹھویں خوبصورت خاتون قرار پائیں۔ برطانوی ماڈل جارڈن اس لسٹ میں ساتویں نمبر پر رہیں۔

امریکی گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی چھٹی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر رہیں۔ گلوکارہ بیونسے دنیا کی چوتھی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید تیسرے نمبر پر رہیں۔ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ زنڈایا دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔ لیکن برطانوی اداکارہ جوڈی کارمر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

Back to top button