دوسری شادی کب کریں گی ، ماہرہ خان نے بتا دیا

سال 2019 میں اقرا عزیز سمیت دیگر اداکاراؤں نے شادی کی اور سال 2020 میں بھی متعدد اداکاراؤں کی جانب سے شادی کرنے کی چہ مگوئیاں ہیں۔

اگرچہ ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے دوسری شادی کرنے کی کوئی چہ مگوئیاں نہیں تھیں تاہم پھر بھی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ دوسری شادی کب کریں گی۔

ماہرہ خان نے سال نو کے موقع پر ٹوئٹر پر ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں مختلف مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور اسی سلسلے میں ہی ایک مداح نے ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

ماہرہ خان سے مداحوں نے ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں کئی سوالات پوچھے جن میں سے کچھ سوالات اداکارہ کو بہت زیادہ پسند بھی آئے۔

5e0dd44b2fe2f

ماہرہ خان نے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ کب دوبارہ بولی وڈ اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’رئیس‘ جیسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور ساتھ ہی مداح نے کہا کہ اس سوال کا جواب ان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

5e0dd48dcd98d

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ان کے لیے جواب کتنا اہم ہے، تاہم ان کے پاس ان کے سوال کا جواب موجود نہیں ہے۔

5e0dd4fa72c93

ایک مداح نے اداکارہ نے سوال کیا کہ گزشتہ 10 سال کا یادگار لمحہ جسے وہ بھلا نہ پائی ہوں؟ مداح کے سوال پر اداکارہ نے اپنے ماں بننے کے تجربے کو یادگار بتایا اور کہا کہ وہ بیٹے اذلان کو جنم دینے کو نہیں بھول سکتیں۔

5e0dd56164bbb

ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں کارٹون کرداروں میں ’مولان‘ اور ’سمبا‘ بھی پسند ہیں تاہم اگر انہیں موقع ملا تو وہ ’ڈوری‘ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اداکارہ کو کبھی بھی عوام کے سامنے غصے میں نہیں دیکھا اور وہ اس عمل کی وجہ جاننا چاہیں گے کہ آخر وہ کیسا راز ہے جو وہ اپنے غصے پر قابو پا لیتی ہیں؟

مداح کا سوال اداکارہ کو بہت پسند آیا اور انہوں نے جواب دیا کہ وہ صرف لوگوں کے رویوں کی وجہ سے تنگ ہوتی ہیں۔

5e0dd57570ae0

آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں ہی ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کیا انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوبارہ شادی کر لینی چاہئیے؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے ناراض ہونے کے بجائے انہیں مختصر جواب دیا کہ ’جب انہیں لگے گا تو کرلیں گی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور انہیں ایک 6 سالہ بیٹا اذلان بھی ہیں۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ماہرہ خان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی

تاہم ماہرہ خان کی پہلی شادی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

گزشتہ برس مئی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں ایک دیرینہ کاروباری دوست سے منگنی کرلی، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا انہوں نے منگنی نہیں کی بلکہ وہ ترکی ایک دوست کی شادی میں گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا جب انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہوگی وہ کرلیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کہا جب انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہوگی وہ کرلیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button