دپیکا پڈوکون رنویر کے بعد بھی کس کس سے چکر چلاتی رہی؟

معروف بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون شادی کے بعد بھی مختلف مردوں سے تعلقات کے اعتراف پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، دپیکا اور رنویر کے کرن جوہر کے پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ میں شرکت کے مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، انہی میں سے ایک کلپ میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ عرصے کے لیے سنگل رہنا چاہتی تھی کیونکہ میں ایسے تعلقات میں رہ چکی تھی جو میرے لیے بےحد مشکل تھے، میں اُس وقت اپنی زندگی کے اُس دور سے گُزر رہی تھی جہاں میں کسی کے ساتھ رہنے کا کوئی وعدہ نہیں کر سکتی تھی۔دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں سنگل رہ کر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی تھی اور پھر جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے اُن سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اُس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک اُنہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی تھی، بے شک! میں دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھی لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ مجھے رنویر کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ میرے دل میں تھے۔دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا، ایک صارف نے دیپیکا پڈوکون کے ماضی کے تعلقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا شو ‘کافی ود کرن’ میں بے نقاب ہوگئیں۔ایک اور صارف نے دپیکا پڈوکون کو (Situationship) ”موقع پرستی“ قرار دے دیا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس بیان کے بعد رنویر سنگھ کے لیے دُکھ کا اظہار بھی کیا، واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔
