ٹک ٹاک سٹار علیزہ سحر کی گندی ویڈیو کس نے اور کیوں لیک کی؟

https://youtu.be/ZlHb48eRBGc

معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو تین روز قبل ہی اپنی غیراخلاقی ویڈٰیو لیک ہونے کا پتہ چل چکا تھا، جس پر وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے آفس میں گئیں جہاں ان سے مکمل تعاون کیا گیا، ویڈٰیو اوکاڑہ سے اپ لوڈ کی گئی جبکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔مشہور ٹک ٹاکرعلیزہ سحر ٹک ٹاک پر پاکستان کی دیہی زندگی سے متعلق ویڈیوز بناتی ہیں اور اپنی سادگی کے باعث خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں تندور پر روٹیاں لگاتے، مٹی کے چولہے پر کھانا بناتے اور کچے صحن میں جھاڑو لگاتے نظر آتی ہیں۔حال ہی میں علیزہ سحر کی ایک متنازع ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ لائیو ویڈیو کال پر کسی سے بات کر رہی ہیں، اس ویڈیو لیک کے بعد سوشل میڈیا پر کافی شور مچا ہوا ہے اور علیزہ کے نام ٹرینڈ کر رہا ہے، اس متنازع ویڈیو کے بعد علیزہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم کچھ روز گزرنے کے بعد انہوں نے اپنے چینل کے ذریعے اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں علیزہ سحر نے بتایا کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا 3 دن پہلے پتہ چلا تھا جس کے بعد وہ اگلے دن ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان گئیں جہاں پر ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا، ویڈیو لیک کرنے والے شخص کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جو اس وقت قطر میں رہائش پذیر ہے، ایف آئی اے والوں کے رابطہ کرنے پر اس شخص نے ویڈیو ایڈٹ شدہ ہونے کا اعتراف کیا لیکن اس بات سے انکار کردیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس نے اپلوڈ کی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے نے میرے ساتھ تعاون ضرور کیا لیکن ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف پروپیگینڈا کرنے والوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ فضول باتیں کرنے سے باز نہ آئے تو اگلی ویڈیو میں انہیں بے نقاب کریں گی۔ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں آ ئیں کہ علیزہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، تاہم ان کے حالیہ ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے جبکہ ٹک ٹاکر کے بھائی نے بھی علیزہ کی خودکشی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔علیزہ کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ان کی حمایت میں سامنے آگئیں، ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا،’کل سے پاکستان کے ہوس پرست مرد ٹک ٹاک اسٹار علیزہ سحر کی غیراخلاقی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔ اگر کسی نے غلطی کرلی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر جگہ اس کی تشہیر کریں۔ کچھ شرم کچھ حیا ہے یا نہیں؟سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ٹک ٹاکر علیزہ کی حمایت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے علیزہ کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے ان سے اپنا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Back to top button